مودی حکومت کے مظالم: بھارتیوں سے شادی کرنے والی پاکستانی خواتین کو بھی زبردستی واپس بھیج دیا۔

بھارتی شہریوں سے شادی کر کے بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو زبردستی واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔ واپس آنے والی دونوں خواتین کے شوہر بھارتی شہری ہیں، متاثرہ خواتین نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کی۔ ایک خاتون نے کہا کہ شادی کے بعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، 4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے اور مجھے زبردستی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری خاتون نے بتایا کہ شادی کے بعد بھارت گئی جہاں 4 بچے پیدا ہوئے، پاکستانی شہریت ہونے کے باعث مجھے بھی زبردستی بےدخل کردیا گیا۔