بغیر علاج بھارت سے واپس آنیوالی 2بچیوں کا علاج اب پاکستان میں ہوگا۔وفاقی وزیر صحت کا اعلان

بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2 بچیوں کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر بچیوں کا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے، ڈی جی ہیلتھ کو بچیوں کے اہلخانہ کی مدد کی ہدایت کی ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ بچیوں کے علاج کیلئے وزیراعظم ہائوس نے بھی رابطہ کیا ہے، وزارت صحت کے حکام نے علاج کیلیے اسپتالوں سے رابطے کیے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچیوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ پہلگام واقعہ پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث 2 بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی۔