ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، مسلسل سی پی آر سے ایک شخص کی جان بچ گئی۔

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں دوکان پر بیٹھے ایک شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑا، ریسکیو کنٹرول روم آپریٹر نے فوری طور پر صورتحال کو بھانپتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا اور دوران روانگی ایمرجنسی میڈیکل سٹاف کو مریض کی حالت کے بارے آگاہ کرتے ہوئے جسمانی اور دماغی طور پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار رہنے کو کہا، ایمرجنسی میڈیکل سٹاف محمد عمر جب موقعہ پر پہچا تو مریض کو چیک کرنے پر پتا چلا کہ اس 72 سالہ شخص سردار محمد فیاض کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دل بند ہو چکا ہے، ریسکیو سٹاف محمد عمر نے فوری طور پر اس شخص کو ایمبولینس میں منتقل کرتے ہی آکسیجن لگا کر CPR کرنا شروع کر دیا (دل و سانس کو بحال کرنے کا عمل) اور ہسپتال منتقلی تک جاری رکھا جیسے ہی ایمبولینس راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچی تو مریض محمد فیاض کا سانس اور دل بحال ہو گیا، ہسپتال پہنچنے پر جب ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کو ساری سٹوری کا پتہ چلا تو انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو شاباش دی اور خراجِ تحسین پیش کیا، دوران ہسپتال منتقلی 72 سالہ شخص محمد فیاض کا بیٹا بھی ہمراہ تھا اور ریسکیو اہلکاروں کی ساری جہدوجہد کو دیکھ رہا تھا جب اپنے والد کی سانس بحال ہوتے دیکھی تو آب دیدا ہو گیا اور ریسکیو اہلکاروں کو دعائیں دی، شکریہ ادا کیا.