پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش: بارش کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج ہونے والےدوسرے ٹیسٹ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف بارش کا سلسلہ جاری, جس کے نتیجے میں ٹاس تاحال نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان نے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، آل راؤنڈر عامر جمال فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں میچ سے قبل آخری تیاریوں سے محروم رہیں۔