خیبر پختونخواہ حکومت کا 9 مئی کی ناکام بغاوت پر انکوائری کمیشن بنانا مضحکہ خیز ہے۔عظمی بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کا 9 مئی کی ناکام بغاوت پر انکوائری کمیشن بنانا مضحکہ خیز ہے، خود ہی مجرم خود ہی منصف اس سے بڑی بشرمی کیا ہوسکتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کی اور درخواست کو رولز کی خلاف ورزی قرار دیا، اب 9 مئی کے ملزمان انکوائری کمیشن کے لیے خود ہی ایکٹ لائیں گے اور خود ہی منصف بن جائیں گے، جیسے پارلیمنٹ حملہ کیس میں ماسٹر مائنڈ نے خود کو بری کروایا تھا ایسے ہی نو مئی کی ناکام بغاوت کے کیسز میں کمیشن سے کلین چٹ لیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور شہداء کے مجسمے جلانے کے ہولناک مناظر پوری دنیا نے دیکھے، کرنل شیر خان شہید اور ایم ایم عالم کے مجسموں کی بے حرمتی کرنے کے مناظر قوم کیسے بھول سکتے ہے۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے کوچ کا بدنما چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، سوا سال بعد بھی عدالتوں میں نو مئی کے مقدمات جوں کے توں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں فسادات کے بعد عدالتوں نے تین دن میں کئی ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور سزائیں سنائی، لیکن پاکستان میں عدالتیں نو مئی کے ایک بھی ملزم کو سزائیں نہیں دے سکیں، شہداء کے لواحقین آج بھی پاکستان کے نظام عدل کی طرف دیکھ رہے ہیںکہ ان کے پیاروں کے مجسموں کی بے حرمتی کرنے والوں کو عدالتیں کب کٹہرے میں کھڑا کریں گیں