پاکستان اور چین کے درمیان ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی
پاکستان اور چین کے مابین لاہور سے مٹیاری کے درمیان پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا۔ معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکریٹری پانی و بجلی محمد یونس جبکہ چین کی جانب سے چیئرمین سٹیٹ گرڈ آف چائنہ نے دستخط کیے, پاکستان کی پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی, منصوبے کے تحت چار ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جبکہ ٹرانسمیشن لائن سے جنوبی اور شمالی قومی گرڈ کو بھی منسلک کیا جائے گا, معاہدے کے موقع پر پاکستان کے صوبائی وزراء بھی موجود تھے