خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی پاک فوج کا سپاہی وقاص شہید ہو گیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی پاک فوج کا سپاہی وقاص شہید ہو گیا۔۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاع وطن کے لئے شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گردوں نے افغانستان سے خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی پوسٹ پر تعینات سپاہی وقاص شدید زخمی ہوا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سپاہی وقاص سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، شہید سپاہی کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کی گئی، کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی، دیگر فوجی افسروں اور جوانوں نے شہید کی نماز جنازہ پڑھی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے افغانستان کی طرف سے نامناسب سرحدی سکیورٹی انتظامات کے باعث دہشت گردوں کو آزاد نقل و حرکت کا موقع ملتا ہے