سمندری طوفانِ کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری
سمندری طوفانِ کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری پیش آئی ہے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق دوحہ سے کراچی پہنچی غیر ملکی پرواز لینڈ نہ کر سکی ،فلائٹ کیو آر 610 کراچی لینڈنگ کیلئے ایک گھنٹے چکر کاٹ کر واپس چلی گئی۔عدیس ابابا سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایک گھنٹے چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کر سکی۔کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔استنبول اور بحرین سے پہنچنے والی پروازوں کی کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔