کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رئیس مما ملائیشیا میں پکڑا گیا
کراچی میں خوف اور دہشت کی علامت بننے والا رئیس مما ملائیشیا میں پکڑا گیا،، ملزم رئیس مما ایم کیو ایم کا کورنگی کا سیکٹر انچارج تھا ،، ملزم پر پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے اور شہر میں متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق رئیس مما کو انٹرپول کی مدد سے ملائیشیاء میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لیا ہے, ملزم کراچی آپریشن کے دوران دبئی فرار ہوا جس کے بعد ملائیشیا نکل گیا، کراچی میں پولیس اور رینجرز رئیس مماکے متعدد ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے, ملزم کے خلاف بھی متعدد مقدمات درج ہیں, ذرائع رئیس مما کو حماد صدیقی کا قریبی ساتھی بتاتے ہیں جو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں بھی مطلوب ہے