9 مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچایا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری
سانحۂ 9 مئی کے حوالے سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، 9 مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پُرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے، 9 مئی کو تشدد کے ذمے داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔