حکومت نے بلاتفریق احتساب کاعمل شروع کیاہے: فواد حسین
اطلاعات ونشریات کے وزیرچوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ یہ پہلی بارہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بلاتفریق احتساب کاعمل شروع کیاہے اوربدعنوان عناصر کو سزا دی جارہی ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدعنوانی سے پاک پاکستان، پاکستان تحریک انصاف کابیانیہ ہے اورلوگوں نے پارٹی کواسی مقصد کے لئے مینڈیٹ دیاہے۔فوادچوہدری نے کہاکہ قومی احتساب بیوروآزادانہ طورپرکام کررہاہے اوراس پر حکومت کاکوئی دبائونہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی آصف علی زرداری یامحمدنوازشریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے تاہم دونوں سرکاری خزانہ لوٹنے میں ملوث ہیں اورانہیں اسی لئے سزا دی جارہی ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پلی بارگین دونوں رہنمائوں کے لئے نیب کے پلی بارگین کے قانون کے تحت ریلیف حاصل کرنے کاایک راستہ ہوسکتاہے۔تیل کی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ عالمی منڈی سے منسلک ہیں تاہم حکومت لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اس پرسترارب روپے کی اعانت دے رہی ہے