کوٹلی آزاد کشمیر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 10افرادہلاک
کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقے بحیرہ میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور7 بچے شامل ہیں ۔ ریسکیو کے مطابق متعدد افرادکےابھی بھی ملبےتلےدبےہونےکی اطلاعات ہیں ۔ جائےحادثہ کےقریب نالےمیں طغیانی سےریسکیوکارروائیوں میں مشکلات کاسامنا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے افسوس ناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے ۔ مشیر امور کشمیر نے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ دوسری طرف بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے بعد دریائے پونچھ میں کوٹلی آزاد کشمیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد انتظامیہ کو ہائی الرٹ کرکے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔