پاکستان کا شمار دنیا کے طاقت ور ترین ممالک میں ہونے لگا
امریکی خبررساں ویب سائٹ یو ایس نیوز نے دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کردی،،، سروے کے دوران 60 ممالک اور 4 اہم خطوں کے 16 ہزار افراد سے سوالات کئے گئے، لیڈرشپ، معاشی اثرات، سیاسی اثرورسوخ، بین الاقوامی مضبوط تعلقات اور مضبوط عسکری اتحاد جیسے پانچ عناصر کو بھی مدِ نظر رکھا گیا،،، سروے کے لحاظ سے طاقت ور ترین ممالک میں پہلا نمبر امریکا کو دیا گیا ہے، روس دوسرے، چین تیسرے اور برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے،،، اسی طرح جرمنی پانچویں، فرانس چھٹے اور جاپان کو ساتواں درجہ ملا، سعودی عرب نویں، متحدہ عرب امارات دس ویں اور جنوبی کوریا گیارہواں طاقت ورترین ملک قرار پایا، سروے میں پاکستان کو بیسواں نمبر دیا گیا، ویب سائٹ کے مطابق درجہ بندی کے لحاظ سے ان ممالک کو مسلسل خبروں میں رہنے، پالیسی سازوں کے جھکاؤ، معاشی پیشگوئی، ترقی اور ان کی خارجہ پالیسی کے دور رس اثرات کی بنا پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے