ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے
دنیا بھر کی جامعات کی رینکنگ جاری کرنے والے ’’ٹائمز ہائیر ایجوکیشن‘‘ نامی رسالے نے ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکگنگ جاری کی ہے، تازہ رینکنگ میں ایک بار پھر سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی نے سخت مقابلے کے بعد چین کی پرکنگ یونیورسٹی کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے، پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی اس رینکنگ کے ٹاپ ہنڈرڈ میں جگہ نہیں بنا سکی، لاہور کی پنجاب یونیورسٹی نے تازہ رینکنگ میں ’’ایک سو تیس ویں ‘‘ اور اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی نے ’’ ایک سو بتیس ویں‘‘ پوزیشن حاصل کی ہے، اسلامی ممالک میں سب سے بہترین رینکنگ سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی رہی جو ایشیا کی تئیسویں بہترین درسگاہ قرار پائی ہے۔