ناسا نے بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کی تصاویر جاری کر دیں۔
بھارت سے سموگ پھیلنے کے شواہد سامنے آگئے، امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھارتی پنجاب کی سیٹلائٹ تصویریں جاری کر دیں، جن میں فصلوں کی باقیات کو لگائی گئی آگ واضح نظر آرہی ہے۔ناسا نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں ان واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ناسا کی تصویر میں سرخ دائروں کے ذریعے بھارتی پنجاب کے ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی جہاں فصلوں کے باقی بچ جانے والے کچرے کو آگ لگائی گئی ۔ناسا نے خبردار کیا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات سے نئی دہلی اور اتر پردیش کی فضا مزید آلودہ ہوگی۔دوسری جانب نئی دہلی میں سموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد 10روزہ ایمرجنسی صورت حال نافذ کر دی گئی ، جس کے تحت اہم صنعتی علاقہ بند کر دیا گیا،جبکہ تعمیراتی اور کھدائی کے کاموں پر پابندی لگا دی گئی۔