قطر اور یورپی یونین کو افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مایوسی
قطر اور یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کاروں نے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو 'مایوس کن‘ قرار دیا جبکہ دوحہ نے طالبان کو اسلامی نظام چلانے کے لیے قطر کی جانب دیکھنے کی تجویز دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے گزشتہ ہفتے ہرات میں 4 مبینہ اغوا کاروں کو کرینوں سے پھانسی دی جبکہ بڑی جماعتوں کی لڑکیاں نئے تعلیمی سال سے اپنی پڑھائی کا دوبارہ آغاز کرنے سے قاصر ہیں۔قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے دوحہ میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 'افغانستان میں دیکھے گئے حالیہ اقدامات میں سے چند کو دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔