کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی یورپ کامران یوسف گھمن کی قیادت میں وفد کی سفیر پاکستان معین الحق سے ملاقات
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے )
پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈینیٹر کامران یوسف گھمن کی سربراہی میں ایک وفد نے فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر جناب معین الحق سے سفارت خانہ پاکستان پیرس میں ملاقات کی۔ کامران یوسف گھمن نے سفیر پاکستان معین الحق کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سفیر پاکستان کے ساتھ گفتگو میں پیپلز پارٹی فرانس کے وفد نے انہیں فرانس میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ سفیر پاکستان فرانس معین الحق نے وفد کے ارکان کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر پاکستان معین الحق سے ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی فرانس کے بارہ سال صدر رہنے والے اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی ہر دل عزیز شخصیت چوہدری محمد اشرف گوندل ، جوائنٹ سیکرٹری ملک لطیف الرحمن ، میڈیا ایڈوائزر ایم اے صغیر اور پیپلز پارٹی یوتھ ونگ فرانس کے صدر ملک رزاق رضا بھی شامل تھے ۔