جام شورو میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق جبکہ23زخمی ہوگئے
جام شورو میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں چودہ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حادثے میں تئیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تئیس زخمیوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ضروری کارروئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونیوالی بس ڈی جی خان سے کراچی جارہی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جامشورو ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔