سرگودھا: ویگن اور بس میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی
سرگودھا میں ویگن اور بس میں تصادم کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور1 شخص زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ویگن نے بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور 1ا زخمی ہو گیا ، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔