پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسر کے لئے ہاسٹل بنانے کاآغاز
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ خواتین ویژن پر عملدرآمدکردیا گیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسر کے لئے ہاسٹل بنانے کاآغاز کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے قربان لائن میں مختص کردہ جگہ پر ہاسٹل کی بنیاد رکھی تھی۔ہاسٹل 200 بیڈز پر مشتمل ہو گا اورایک سال میں مکمل کیا جائیگا۔ترجمان سیف سٹیزکا کہنا تھاکہ سیف سٹی میں کام کرنے والی خواتین پولیس کیمونیکیشن افسران کے رہائش کے مسائل حل ہونگے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی رہائش کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسر نے ہاسٹل بنانے پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔