سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے اڈیالہ جیل میں لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں
اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر سے پاکستان مسلم لیگ نون کے مختلف رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ، ملاقات کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے اڈیالہ جیل کا 5 نمبر گیٹ مختص کیا گیا، ملاقات کیلئے آنے والوں میں ن لیگ کے رہنما رہنما مشاہد حسین، راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، خواجہ آصف، جاوید ہاشمی، چودھری تنویر، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، عقیل انجم ہاشمی، طارق فاطمی،غلام دستگیر، خرم دستگیر، جاوید ہاشمی، دانیال چوھدری، اور دیگر شامل تھے۔ جیل حکام نے ملاقات کیلئے مکمل فہرست ترتیب دے رکھی تھی،اس سے پہلے نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل کےکانفرنس روم میں منتقل کیا گیا ، جہاں تینوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی ۔جیل حکام نے سابق ایم پی اے عظمی بخاری کو ملاقات کی اجازت نہ دی۔جبکہ پنجاب بھر سے نو مئیرز بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی، جیل کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی، جو اپنے قائد کے حق میں نعرہ بازی کرتے نظر آئے۔ ملاقات کے دن جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے