پیپلز پارٹی نے سیاسی طاقت کے مظاہرے کیلئے صادق آباد میں پنڈال سجا لیا
صادق آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے صادق آباد میں پنڈال سجالیا۔ رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے نواز آباد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور رکن پنجاب اسمبلی ملک ممتاز چانگ بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور جلسہ گاہ میں تقریباً چار ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ آصف زردای اور مراد علی شاہ بھونگ بھی جائیں گے جہاں وہ سابق ایم پی اے رئیس ابراہیم کے مہمان ہوں گے۔