گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا کام شروع
لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ 48 سے 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ جس کے بعد اب لاہور میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور الحمرا کے سامنے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کی دیواروں سے جنگلے بھی اُتار لیے ہیں۔ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک پلان اور حکمت عملی کے تحت گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائی جائیں گی اور دیوار کی جگہ حفاظتی جنگلہ لگایا جائے گا، گورنر ہاؤس کی عمارت گرانے کا تاثرغلط ہے۔