خوش آئند ہے2020 میں ایک خاتون جج سپریم کورٹ ضرور جائیں گی، سابق جج ناصرہ جاوید
کراچی : سابق جج ناصرہ جاوید کا کہنا ہے کہ خوش آئند ہے2020 میں ایک خاتون جج سپریم کورٹ ضرور جائیں گی، خواتین ججز کے باعث انصاف کا عمل تیز بھی ہوگا۔ خواتین ججز کی تعینات کا فیصلہ بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، خوش آئند ہے2020 میں ایک خاتون جج سپریم کورٹ ضرور جائیں گی۔ ناصرہ جاوید کا کہنا تھا کہ خواتین ججز کے باعث انصاف کا عمل تیز بھی ہوگا، خواتین سائل جب خواتین ججز کے پاس پہنچیں گی تو انصاف تیز ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سابق جج خواتین کو ججز کی تعیناتی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی، بلوچستان میں خاتون چیف جسٹس بنیں جو سب کیلئے باعث فخر ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز لاہور میں تیسری خواتین ججز کانفرنس سے چیف جسٹس آف پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، خواتین کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔