مہنگی بجلی کے ستائے عوام کے لئے خوشخبری
مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو بھی اچھی خبر سننے کو ملی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے،، چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی صدارت میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سی پی پی اے نے دسمبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی تھی،، سی پی پی اے حکام کے مطابق دسمبر میں چھے ارب سڑسٹھ کروڑ اڑتیس لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، دسمبر میں ریفرنس فیول لاگت آٹھ روپے دس پیسے فی یونٹ مقررتھی،، جبکہ دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر اصل فیول لاگت پانچ روپے پنتالیس پیسے فی یونٹ یونٹ رہی، فرنس آئل سے چھتیس فیصد جبکہ گیس سے تین فیصد بجلی پیدا کی گئی، حکام کے مطابق جنریشن مکس میں بہتری کی وجہ سے دو ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ۔