وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر پیغاام
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام لاہور2 جولائی:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امداد باہمی کی عالمی تحریک کا مقصد استحصالی قوتوں سے نجات کیلئے اپنے وسائل یکجاکر کے مل جل کر کام کرنا ہے-امداد باہمی کی تحریک کے ذریعے زرعی شعبے میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے -انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے مختصر دور میں زراعت اور ہاؤسنگ سیکٹر میں امدادباہمی کے داروں کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔امداد باہمی کے اداروں کی جانب سے کاشتکاروں میں اربوں روپے کے قرضوں کی تقسیم اور عوام کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی لائق ستائش ہے-جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے امداد باہمی کی تحریک کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ گزشتہ حکومت نے امداد باہمی کے اداروں کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔سابق حکمرانوں نے اس اہم محکمے پر توجہ نہ دے کر پنجاب کے کسان کے ساتھ ظلم کیا-انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے امداد باہمی کے اداروں کی بحالی کے اقدامات کئے ہیں -پنجاب میں زرعی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے امداد باہمی کے اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے-زرعی معیشت مضبوط کرنے کیلئے پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے - ہماری حکومت محکمہ کوآپریٹو کومتحرک بنا کر امداد باہمی تحریک کو عروج دے گی- زرعی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے محکمہ کوآپریٹو کی ہر طرح سے معاونت کریں گے۔امداد باہمی کی تحریک کو موثر بنا کر معاشی استحکام کے ساتھ زرعی شعبے میں خود کفالت کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں - انہوں نے کہا کہ عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر عالمی کارکنان امداد باہمی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں -آج کے دن کا تقاضا ہے کہ امداد باہمی کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیاجائے۔