انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں چار نئی ٹیموں کی شمولیت کا عمل شروع
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں یکم جون سے اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات نے بالترتیب تیرہویں اور چودہویں پوزیشنیں سنبھال لیں، نیدرلینڈز اور نیپال مزید چار میچز کھیلنے سے خاطر خواہ پوائنٹس ملنے پر ون ڈے رینکنگ کا حصہ بن جائیں گے۔ ان نئی ٹیموں کی شمولیت سے ابتدائی بارہویں نمبرز پر براجمان ٹیسٹ ممالک کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا،آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی حالیہ عالمی درجہ بندی کے مطابق انگلینڈ ایک سو پچیس پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔