کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی پہل،گرفتار بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعد گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تمام کاغذی کارروائی کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا اور وہ واپس اپنے ملک پہنچ گئے۔
ابھی نندن کی حوالگی کے موقع پر بھارت کی جانب سے اپنی سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر پر حسب معمول پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوگی۔
واہگہ بارڈر پر بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل ابھی نندن کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ نے پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا۔ضرور پڑھیں: دھاندلی زدہ سلیکٹڈ حکومت برداشت نہیں: فضل الرحمن، نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ,سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ آمد کے موقع پر انہیں بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر اتاشی گروپ کیپٹن جے ٹی کرین ابھی نند کے سفری دستاویزات لے کر لاہور روانہ ہوئے تھے اور وہ ہی بھارتی پائلٹ کو بھارت چھوڑنے جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم امن کے لیے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے۔زیراعظم نے کہا تھا کہ امن کے قیام کی کوشش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھا جائے، یہ کمزوری نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں جب ہم پیچھے دیکھتے ہیں تو بہادر شاہ ظفر تھا اور ٹیپو سلطان، بہادر شاہ ظفر نے موت کے بجائے غلامی کو چنا تھا جبکہ ٹیپو سلطان نے غلامی کو نہیں چنا تھا، اس قوم کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے۔