ابھی نندن کی حوالگی کے فوری بعد بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،2 شہری شہید
بھارت کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کی عادت نہ گئی جس وقت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واہگہ پر بھارتی حکومت کے حوالے کیا گیا عین اسی وقت بھارتی فوج نے اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے تین مقامات پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری سے ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ کھوئی رٹہ سیکٹر، سماہنی سیکٹر، راولاکوٹ میں تتہ پانی اوردرہ شیخان پر گولہ باری کی، جس سے مزید تین افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے