کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا، کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا 15 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے، کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے۔