معروف اداکار خیام سرحدی کی سات ویں برسی آج منائی جارہی ہے
خیام سرحدی انیس سو اڑتالیس میں پیدا ہوئے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد یونان سے ایکٹنگ، ڈائریکشن اور پروڈکشن کا کورس کیا۔ پاکستان واپسی پر ریڈیو جوائن کرلیا، جہاں سے پی ٹی وی کے پروڈیوسر یاور حیات نے ٹی وی ڈراموں میں متعارف کروایا۔ پی ٹی وی میں انھوں نے ’’وارث ‘، ریزہ ریزہ‘‘، من چلے کا سودا ، دہلیز‘‘، ’’لازوال‘‘ ،’’سورج کے ساتھ ساتھ ‘‘ سمیت ان گنت ڈرامہ سیریلز میں کام کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے تین فلمیں ’’اک سی ڈاکو‘‘،’’بوبی‘‘ اور ’’مہک‘‘ میں کام کیا. خیام سرحدی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائڈ آف پرفارمنس ایواڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ اپنے انداز کے منفرد فنکار تین فروری دوہزار گیارہ کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔