کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا،
شہر قائد کے باسیوں پر موسم مہربان ہوا، گلستان جوہر، ایئر پورٹ ، شارع فیصل، عائشہ منزل، سخی حسن، شادمان ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی ہوئی۔ ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کا موڈ بھی شاندار کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں، سمندری ہوائیں 27کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، یہ رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔