اسرائیلی طیاروں کی سیز فائر کے باوجود تیسری بار غزہ پر شدید بمباری
غزہ: اسرائیل کے جبگی طیاروں نے سیز فائر کے بعد تیسری بار غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی جس میں حماس کے اسلحہ ساز کارخانے اور ٹریننگ سینٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی طیاروں نے تیسری بار غزہ کی پٹی پر ایک عمارت اور ایک کمپاؤنڈ پر شدید بمباری کی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غزہ سے آتش گیر غبارے بھیجنے کے جواب میں کی گئی۔ فضائی بمباری میں حماس کے اسلحہ ساز کارخانے اور ٹریننگ سینٹر کو تباہ کردیا گیا۔ فضائی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔