وفاقی حکومت کا عید کے تینوںدن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
وزیرتوانائی عمر ایوب نے اعلان کیا ہے کہ عید کے تینوں دن کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، ایک بڑے عرصے بعد رمضان میںسحرو افطار کے دوران کوئی لوڈشیڈنگ نہیںکی گئی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کاوعدہ پوراکردیا ہے،بجلی چوروں کی نشاندہی کیلئے عوام تعاون کرے تاکہ روشنی کا یہ سفر جاری رہ سکے۔ پیر کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے جاری ویڈیوبیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پورے رمضان میں سحرو افطار کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیںکی گئی اور اب عید کے تینوں دن کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ تبدیلی کا سفر صرف اور صرف تحریک انصاف پاکستان کیلئے طے کررہی ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ واضح رہے کہ پاکستان کے 80فیصد فیڈرز پر کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، رمضان میں 20فیصد چوری والے فیڈرز پر بھی سحرو افطارمیں بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ بلا تعطل بجلی فراہمی کا کریڈٹ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین اور افسران کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے لائنوں کو مرمت کیا ۔ انہوں نے عوام سے بجلی چوروں کی معلومات دینے کی اپیل کی اور کہا کہ بجلی چوروںکو پکڑا جائے گا توبلا تعطل بجلی کی فراہمی رہ سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ صرف تحریک انصاف نے ہی عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا اور ایک عرصے بعد دوبارہ رمضان میں سحر و افطار میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ چوری کی روک تھام کی وجہ سے 80فیصد فیڈرز پر کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔