وزیراعظم اور چین کے اُن کے ہم منصب کے درمیان بیجنگ میں ملاقات جاری
وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات جاری ہے ۔فریقین دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اورعالمی امور کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔توقع ہے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں مختلف شعبوں میں دستخط بھی کئے جائیں گے۔گریٹ ہال میں آمد پرچینی وزیراعظم نے عمران خان کاپرتپاک خیرمقدم کیا۔اس موقع پروزیراعظم کے اعزاز میںایک سرکاری خیرمقدمی تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے ،وزیراعظم کوگارڈآف آنر پیش کیاگیا۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے عوامی ہیروز کی یادگار پرپھول بھی چڑھائے۔