معاشرے کے نادار طبقات کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی،وزیراعلیٰ
پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشرے کے نادار طبقوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون میں نرمی کی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹر پرایک پیغام میں کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں نے حکومت کو قواعدوضوابط پرعملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔