ہتھیاروں کی عالمی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی
ہتھیاروں کی عالمی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تقریب کے منتظمین اور فرانسیسی وزارت دفاع نے گزشتہ دنوں اسرائیل کو شرکت سے روک دیا، یوروسیٹری 2024میلے میں اسرائیلی دفاعی صنعت سے کوئی شریک نہیں ہوگا۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کی شرائط پوری نہیں کی، یہ فیصلہ رفاح پر مسلسل اسرائیلی حملے کے خلاف پیرس کی مخالفت سے منسلک ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے رفح میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اسرائیل کی 74کمپنیاں پیرس میں ہونے والے عالمی ایونٹ میں شرکت ہونے والی تھیں۔