امریکا میں طوفانی بگولوں کی تباہی، 14 ہلاک
وسطی امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نیتجے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الباما میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے۔لی کاؤنٹی میں چودہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق طوفانی بگولوں سے ہونےوالی ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ادھر شمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے بیشتر حصوں میں برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوگئی ہے۔طوفانی ہواؤں نے درجنوں درخت اور بجلی کے پول اکھاڑ پھینکے ہیں۔ دوسری جانب ماسکو میں شدید برفباری کے دوران ہونیوالے ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں