صومالیہ کی فضائیہ کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
صومالیہ کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل محمد شیخ نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔صومالیہ کی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ کو سراہا اور حالیہ برسوں کے دوران اپنے بیڑے کو جدید بنانے میں پاک فضائیہ کی کوششوں کاا عتراف کیا۔پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اجاگر کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے فوجی تربیت کے شعبے میں صومالی فضائیہ کو تعاون کی پیشکش کی۔