کراچی میں سندھ رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،
ترجمان کےمطابق رینجرزسندھ کی جانب سے لیاریکے علاقے بہادر کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا،، جس کا مقصد مریضوں کو ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے حفظان صحت کے بنیادی مسائل سے متعلق آگاہی اور علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنا تھا،، اس موقع پر رینجرز اور سول ماہر ڈاکٹرز،ماہر نفسیات،جنرل فزیشن، ،ائنا کالوجسٹ،،کارڈیو لوجسٹ، ،سونو لوجسٹ، ڈینٹل سرجنز اور اسکن اسپیشلسٹ نے تقریباً خواتین اور بچوں سمیت اکیس سو سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا،اور مفت ادویات فراہم کیں،،میڈیکل کیمپ میں مفت موبائل لیبارٹریز ٹیسٹ،،ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کا بھی انتظام کیا گیا تھا،اہل علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا