کراچی میں آج بھی دوافراد کو قتل کرکے موت کی وادی میں دھکیل دیاگیا
کراچی میں دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری ہیں آج بھی کورنگی مہران ٹاون کے علاقے سے ایک نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ ناظم آباد کے علاقے پہاڑ گنج میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ نے کراچی کے حالات پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا ور ایک عبوری حکمنامہ بھی جاری کیا تاہم قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ تھم نہیں سکا، عدالتی احکامات کے بعد قتل کئے جانے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے