وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا یوم استحصال کشمیرپر پیغام
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا یوم استحصال کشمیرپر پیغام 5اگست2019ء کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو زور بندوق چھینا۔ بھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔ بھارت کے اس غیر قانونی اقدام پر کشمیری عوام اب تک سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت مسلسل آگ اور خون سے کھیل رہا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی اقدام کی ہر سطح پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔ بین الاقوامی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا۔ کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں اورپاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی