میجر شبیر شریف شہید (نشانہ حیدر ) کا47 واں یوم شہادت کل عقیدت واحترام سے منایا جائے گا
1971ء کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید (نشانہ حیدر ) کا47 واں یوم شہادت 6 دسمبر بروزجمعرات کونہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ۔ یوم شہادت کے سلسلہ میں احمدیارسمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیرہوں گی جس میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اورفاتحہ خوانی بھی ہوگی میجر شبیر شریف شہید28 اپریل1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید اہوئے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی انہوں نے 1971ء کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا ۔