پنجاب ،بلدیاتی ادارے تحلیل58ہزار نمائندے فارغ
محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ2019 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا،58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سےفارغ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈویژنل سطح پر کمشنرز ، اضلاع کی سطح پر ڈی سی ایڈمنسٹریٹرزہوں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ پر دستخط کے بعد سیکریٹری بلدیات پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن سے مقامی حکومتوں کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ ایکٹ کے سیکشن 120 کے تحت ایک سال میں الیکشن ہوں گے اورتب تک ایڈمنسٹریٹرز کام کریں گے ۔ پنجاب کے27اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور 9 ڈویژنوں میں کمشنرز بطور ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے جائینگے۔ایڈمنسٹرز کی تعیناتیوں پر محکمہ بلدیات پنجاب پر کام کر رہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میئر لاہور سمیت پنجاب بھر کے میئرز اورچیئرمینوں نے ایکٹ کے خلاف رٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے کہ وہ ہر صورت نئے بلدیاتی ایکٹ 2019 ء کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے