سراج الحق کا کسانوں کو کورونا سے بچانےکیلئے حکومت سےاقدامات کرنےکا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ملک بھر میں کوروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر کسانوں کے تحفظ کے لیے حکومت سے مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو چکا ہے،کوروناوائرس جیسی مہلک آفت سے کسانوں کو بچانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ،موجودہ حالات میں کسانوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حکومتی توجہ کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فوری طور پر حفاظتی سامان فراہم کیا جائے اور گندم کو سمیٹنے میں ان کی مدد کی جائے ، حکومت کسان سے گندم کے آخری دانے تک خریداری کا بندوبست کرے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ے مطابق ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3277 تک جا پہنچی ہے ، وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں زیر علاج ہیں جن کی تعداد 1493ہے، دوسرے نمبر پر سندھ میں 881مریض علاج ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 405،گلگت بلتستان 210،بلوچستان 191،اسلام آباد میں 82 کیسز اور آزادکشمیر میں کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔