شاہ محمود قریشی کا ایران سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عراق میں امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے بعد خطےمیں پیدا ہونے والی صورت حال پر ایران، سعودی عرب اور ترکی سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے تبادلہ خیال کیا اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔وزیرخارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کے وزرائے خارجہ کو’یقین دلایا کہ پاکستان خطے کے کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا اور اپنی سرزمین کسی قیمت پر بھی کسی بھی دوسری ریاست کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔