پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور ہے:- عمران خان
لوئردیر: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے گاڈ فادر کا آج فیصلہ ہوگا۔لوئردیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور ہے، سارا پاکستان فیصلےکا انتظار کر رہا ہے، آج پاکستان کی تاریخ کے لیے فیصلہ کیوں ضروری ہے، کیونکہ اب تک طاقتور آتا تھا، پیسے لوٹتا تھا اور کوئی ادارہ کچھ نہیں کہتا تھا، نیب ایف آئی اے سمیت پولیس میں بھی چوروں کو پکڑنے کی جرات نہیں تھی۔