شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر ، گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پارہ چنار میں چار، سیدہ شریف تین اور چلاس میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاڑکانہ، دادو، دلبدین اور نوکنڈی میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں ریکارڈ درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور کراچی میں چونتیس، لاہور اور فیصل آباد اڑتیس، کوئٹہ اور مظفرآباد بتیس، ملتان انتالیس ، پشاور پینتیس ، گلگت اٹھائیس اور مری میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔