عمران خان بہت بڑے لیڈر اور کپتان تھے، مصباح الحق نے ٹیم کو مشکل وقت میں اوپر اٹھایا۔ ان کا کہنا ہے کرکٹ نے انہیں خوشیاں کم دیں اور رلایا زیادہ,شاہد آفریدی
کراچی میں سجاس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کرکٹ اکیڈمیاں نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح اور یونس کو فیئرویل ملنا اچھی روایت ہے,انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز میں اپ سیٹ شکست ہوئی۔ مصباح نے مشکل حالات میں ٹیم کو سہارا دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ نجم سیٹھی نے انہیں فیئرویل میچ دینے کیلیے رابطہ کیا لیکن جب چیزیں لیٹ ہو جائیں تو مزہ نہیں رہتا, شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پی سی بی کا بھارت کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ وہ اپنی لیگ کرکٹ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اچھا پرفارم کرے گا