سورج کی سطح پر چار مختلف مقامات پرپُراسرار سیاہ دھبے
سورج کی سطح پرچار مختلف مقامات پر ایک ہی وقت میں مختلف سیاہ دھبے دکھائی دیے۔ یہ دھبے سعودی عرب میں بھی نمایاں طورپر نظرآئے۔ جولائی کے بعد یہ اس نوعیت کا دوسرا فلکیاتی مظہر ہے۔ اس سلسلے میں جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے صدر انجینیر ماجد ابو زاہرہ نے کہا کہ سورج کے دھبوں کا اچانک ظہورپچیسویں نئے شمسی چکرکی طاقت کی علامت اورانتہائی گہری کم سے کم حالت سے پچھلے چکر میں باہر نکلنا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ شمسی چکر شیڈول سے آگے جا رہا ہے۔ جیسا کہ توقع تھی کہ یہ 2025 میں عروج پر پہنچ جائے گا۔سابقہ سائنسی نظریات بھی اسی کی تائید کرتے ہیں مگر شمسی چکر کی زیادہ سے زیادہ سرگرمی ایک سال پہلے بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا شمسی چکر 2020 کے دوسرے نصف حصے میں شروع ہوا۔ پچھلے مہینوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ سورج پر سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ ایک خیال ہے کہ یہ گذشتہ چارچکروں کے دوران دیکھی جانے والی شمسی سرگرمی کی کمزوری کو توڑ دے گا اور اگر موجودہ رجحانات جاری رہے تو یہ 2024 میں عروج پر پہنچ سکتا ہے۔